بھوانہ: سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں منشیات فروش ہلاک، 2 ساتھی فرار
بھوانہ: (دنیا نیوز) سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک منشیات فروش ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق یہ مقابلہ کالووال روڈ پر پل راجباہ کوٹ قاضی کے قریب ہوا، ہلاک منشیات فروش کی شناخت آغا عباس عرف آغو کے نام سے ہوئی۔ جو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، ہلاک منشیات فروش سے اسلحہ اور آئس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک منشیات فروش چوری، ڈکیتی، رہزنی اور منشیات کے 30 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا، کارروائی کے دوران کانسٹیبل محسن کو بھی فائر لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔