واردات کر کے فرار ہونیوالے 2 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
قصور: (دنیا نیوز) تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ واں آدھن پھاٹک کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس میں واردات کر کے فرار ہونیوالے 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ 4 ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار فیملی کے ساتھ واں آدھن پھاٹک کے قریب واردات کی اور فرار ہو گئے۔
تھانہ صدر پتوکی پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانڈ کیا تو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے کھیتوں میں داخل ہو گئے۔
ایس ایچ او معروف خاں پر مشتمل پولیس ٹیموں نے کھیتوں کو گھیرے میں لیا تو ڈاکو مسلسل فائرنگ کرتے رہے، ڈاکوؤں کی طرف سے فائرنگ رکی تو سرچ آپریشن کے دوران 2 ڈاکو مردہ حالت میں ملے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ 2 ساتھی فرار ہو گئے۔
حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کی کوشش جاری ہے جبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔