بہاولنگر: دیرینہ رنجش پر با اثر افراد کا محنت کش پر بہیمانہ تشدد، مقدمہ درج

بہاولنگر: (دنیا نیوز) با اثر افراد نے دیرینہ رنجش پر محنت کش شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے نوجوان کو پکڑ کر لوہے کے راڈز سے تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے خوف ہراس پھیلانے کیلئے موقع پر ہوائی فائرنگ بھی کی، متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمی نوجوان کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تشدد کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، تشدد کا واقعہ شہر فرید کے علاقہ شاکر آباد میں پیش آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں