اوکاڑہ میں کانسٹیبل کی 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
اوکاڑہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں کانسٹیبل کی 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ راوی کی حدود موضع جویا میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی ہوئی جس کا پولیس نے فوری مقدمہ درج کرلیا جب کہ مقدمے میں پولیس کانسٹیبل مقاصف کو نامزد کیا گیا۔
مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر درج ہوا جس کے متن میں لکھا گیا کہ بچی دوکان سے سامان لینے گئی کہ ملزم نے زبردستی دوکان کے اندر لے جا کر دروازہ بند کرکے درندگی کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب ملزم کانسٹیبل موقع سے فرار ہو گیا جب کہ پولیس نے ملزم کے بھائی کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔
مزید برآں حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments