شکارپور کچے میں دو برادریوں کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

شکارپور:(دنیا نیوز) سندھ کے ضلع شکار پور کے کچے میں کلوڑا اور جتوئی برادری کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں دریا میں چلنے والی کشتی بھی آگئی جس میں سوار آصف مہر نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب فائرنگ کے تبادلے میں جتوئی برادری کا ایک شخص بھی جاں بحق ہوا۔

مزید برآں پولیس کا کہنا تھا کہ کچے کا علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...