گوجرانوالہ: نوجوان پہلوانوں کی ٹریننگ کے لیے انعام بٹ کی سربراہی میں تربیتی کیمپ قائم

کھیل

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں نوجوان پہلوانوں کو میٹ ریسلنگ کے داؤ پیچ سکھانے کے لیے انٹر نیشنل ریسلر انعام بٹ کی سربراہی میں ٹریننگ کیمپ قائم کر دیا گیا، کیمپ میں سات سے سولہ سال تک کی عمر کے نوجوانوں کو جدید تکنیک اور ہنر کے بارے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

گوجرانوالہ میں ورلڈ چمپئین انعام پہلوان کی سربراہی میں نوجوان ریسلرز کے لیے کوچنگ کیمپ قائم کر دیا گیا جس میں سات سال سے سولہ سال تک کی عمر کے کھلاڑیوں کی تربیت کی جا رہی ہے۔ کھلاڑیوں کو میٹ پر ہونے والی کشتی کی جدید تکنیکس سے آگاہ کیا جا رہا ہے جس سے نوجوان ریسلر بہت خوش ہیں۔

ٹریننگ کے دوران نوجوانوں کو مخالف پہلوان کو چت کر کے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے کے ہنر سے بھی آگاہ کیا گیا۔ انعام پہلوان کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کا مقصد نوجوانوں کو اولمپکس کے جدید داؤ پیچ سے آگاہ کرنا ہے۔

پہلوانوں کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی کے بعد جلد سے جلد حکومت کشتیوں کے مقابلوں کی اجازت دے تاکہ وہ اپنے فن میں مزید نکھار لا سکیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں