'ایندھن کی قیمتوں میں 65 فیصد اضافہ ہوا، حکومت نے صرف 16.3 فیصد اضافہ کیا'

پاکستان

کراچی: (دنیا نیوز) علی زیدی نے کہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے، حکومت نے صرف 16.3 فیصد اضافہ کیا۔

وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت جنوری میں 106 اور ستمبر میں 123 روپے رہی، ایکس ریفائنری کی قیمتیں جنوری میں ستاون اعشاریہ اکہتر اور ستمبر میں پچانوے اعشاریہ اکیالیس روپے رہیں، حکومت نے پی ڈی ایل میں 75 فیصد اور سیلز ٹیکس میں 23 فیصد کمی کی، اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ الزام تراشیاں بند کر کے لوٹی ہوئی دولت واپس کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں