امریکی صدر بائیڈن نے مودی کو گاندھی کا عدم تشدد کا فلسفہ یاد کرا دیا

دنیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا دورہ امریکا شرمندگی کا باعث بن گیا۔ صدر بائیڈن نے مودی کو گاندھی کا عدم تشدد کا فلسفہ یاد کرا دیا۔

گجرات کے قصائی کو امریکا کی یاترا الٹی پڑنے لگی۔ صدر بائیڈن نے ملاقات میں مودی کے کالے کرتوت سامنے رکھ دئیے۔ بھارتی وزیراعظم کو گاندھی کا عدم تشدد کا سبق یاد کرا دیا۔ بائیڈن مودی ملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر کشمیریوں اور سکھوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، سکھ مظاہرین نے خالصان کا پرچم بھی لہرا دیا۔

دوسری جانب نائب صدر کملا ہیرس نے بھی ملاقات میں جہاں اور باتیں کی، وہیں مودی کو نرم لہجے میں بتا دیا بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی طور درست نہیں۔ بھارتی وزیراعظم کے نیویارک جنرل اسبملی سے خطاب کے موقع پر کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے بھرپور احتجاج کی کال دے رکھی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی آج مکمل ہڑتال ہے۔

ادھر کواڈ گروپ کے واشنگٹن میں اجلاس پر چین نے کہا ہے کہ وہ اپنے سمندر اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہم دم تیار ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں