رکاوٹوں سے نہیں، کام سے دوسروں کو ہرائیں: ماورا حسین

تفریح

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ و ماڈل ماورا حسین نے کہا ہے کہ حسد اور رکاوٹیں نہیں اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہئے۔

ایک انٹرویو میں ماورا حسین نے کہا کہ میں ویسا ہی کام کرتی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ میرے کام کو صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا بلکہ ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین مجھ سے ڈیمانڈ کرتے ہیں۔ ماورا حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فنکار کو حسد، سازش اور رکاوٹوں سے نہیں بلکہ اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں