پاکستان کو خطرہ باہر نہیں ملک کے اندر سے ہے: شیخ رشید

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے 6 ارب ڈالر کمرشل اکاؤنٹ کا حوالہ دے کر فارن اکاؤنٹ ہولڈروں کو خوف زدہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ معاشی، سیاسی عدم استحکام صوبائی یکجہتی کے لئے بھی خطرہ ہے، غریب اور مقروض کا کوئی ملک دوست نہیں ہوتا اسے استعمال کیا جاتا ہے، پاکستان کو خطرہ بیرونی طاقت سے نہیں ملک کے اندر سے ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بچانے کا فیصلہ شفاف الیکشن کریں گے، آج سے اہم سیاست شروع ہونے جا رہی ہے، 100 دن میں حکومت کے ہنی مون کو الیکشن شیڈول سے گزرنا ہوگا، حکومت کی کوئی ساکھ نہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای نے پیسے واپس منگوا لیے ہیں، سعودی عرب میں آرمی چیف کی وجہ سے مدد مل سکتی ہے، ان کی وجہ سے نہیں، 77 وزراء، 165 لگژری گاڑیاں اور چارٹر جہاز کے لئے پیسے ہیں، آٹے کے تھیلے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں