وزیر داخلہ پورس کا ہاتھی ثابت ہوا، صرف بڑھکیں مار سکتا ہے: شیخ رشید

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ پورس کا ہاتھی ثابت ہوا، صرف بڑھکیں مار سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے پی ڈی ایم کو چاروں شانے چت کر دیا، خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیل ہوگی، سندھ اسمبلی سے بھی نکلیں گے، اس کے بعد قومی اسمبلی کی باری آئے گی۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں 4 بلین سے کچھ زیادہ ذخائر صرف رہ گئے ہیں، ہسپتالوں میں دوائی نہ ہونے کی وجہ سے سیکڑوں آپریشن ملتوی ہو رہے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں