شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی سے سکیورٹی ہٹا دی گئی

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی سے سرکاری سکیورٹی ہٹا دی گئی ہے۔

سابق وزیر داخلہ کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے لئے 2002ء میں پنجاب پولیس کے 11 اہل کاروں پر مشتمل سکواڈ تعینات کیا گیا تھا۔

شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے مطابق لال حویلی سے سکیورٹی 20 سال بعد ہٹائی گئی ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ پر ماضی میں 3 خودکش حملے ہوئے ہیں اور موجود حالات میں لال حویلی سے سکیورٹی ہٹانا خطرناک ہوسکتا ہے۔

راشد شفیق کا کہنا ہے کہ سی پی او آفس راولپنڈی میں بھی چند ہفتے پہلے شیخ رشید سے متعلق دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی۔

دوسری جانب لال حویلی کے ذرائع کے مطابق لال حویلی سے سکیورٹی ہٹانے کی وجوہات تاحال نہیں بتائی گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں