شہباز شریف سے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کی ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بڑی اتحادیوں جماعتوں کے سربراہان کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں شروع ہو گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر استقبال کیا، پی ڈی ایم رہنماؤں کی اہم بیٹھک جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورت پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے اور پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں