شیخ رشید پر تین دفعات، 5 سے 7 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر درج ایف آئی آر سامنے آگئی، مقدمے میں ایک قابل ضمانت اور دو ناقابل ضمانت دفعات لگائی گئی ہیں۔

شیخ رشید پر عائد دفعہ 120 نفرت انگیز تقریرکی قابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 6 ماہ قید یا جرمانہ ہے، دفعہ 153 اے بغاوت پر اکسانے کی ناقابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 5 سال قید ہے جب کہ دفعہ 505 عوام کو اشتعال دلانے کی ناقابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 7سال قید ہے۔

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو راولپنڈی پولیس نے ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں