سوڈ اوپن ٹینس: کیون کرویٹز اور ٹم پٹز پر مشتمل جوڑی کوارٹر فائنل میں داخل

پیرس : ( ویب ڈیسک ) کیون کرویٹز اور ٹم پٹز پر مشتمل جرمن ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی اوپن سوڈ دی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئی ۔

فرانس کے مشہور شہر مونٹ پیلیئر میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، کیون کرویٹز اور ٹم پٹز پر مشتمل جوڑی نے مینز ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں گریگوئیر باریری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کوئنٹن ہیلیس پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو شکست دی۔

جرمن ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے مقابلے میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے کامیابی سمیٹ کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں