ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا آٹھواں ایڈیشن کل سے شروع ہو گا

کیپ ٹاؤن ( ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے زیر اہتمام ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آٹھواں ایڈیشن 10 فروری ( کل ) سے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا، آسٹریلوی ویمن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشش کرے گی۔

 میگا ایونٹ میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی جن میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر کی فائنلسٹ ٹیمیں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ بھی شامل ہوں گی، میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائے گا۔

ہر ٹیم اپنے گروپ کی دیگر ٹیموں کے ساتھ ایک ایک میچ کھیلے گی جبکہ دونوں گروپ کی پہلی 2 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی، تمام ناک آؤٹ مقابلے سیمی فائنلز اور فائنل کیپ ٹاؤن میں کھیلے جائیں گے۔

میگا ایونٹ کا فائنل میچ 26 فروری کو شیڈول ہے جبکہ 27 فروری فائنل کا ریزرو ڈے ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں