لاہور: تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

لاہور ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

لاہور پولیس کے مطابق ٹریفک حادثےمیں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت جنید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ جنید کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں