وزارت دفاع کی عام انتخابات کیلئے پاک فوج، رینجرز اور ایف سی دینے سے معذرت

اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) وزارت دفاع نے عام انتخابات کیلئے پاک فوج، رینجرز اور فرنٹیئر کورپس( ایف سی ) دینے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے انتخابات کے معاملے پر وزارت داخلہ کوخط لکھا گیا ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ صوبوں میں انتخابات کے لیےاہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں، صرف راجن پورمیں ضمنی انتخاب کے لیے رینجرزموجود رہے گی۔

وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا کہ سکیورٹی اہلکارملک کی اندرونی اوربارڈرسکیورٹی پرماموررہیں گے اور 27 فروری سے 3 اپریل تک ڈیجیٹل مردم شماری میں بھی مصروف ہوں گے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) نے عام انتخابات کیلئے وزارت دفاع سے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں