شیخ رشید احمد کا ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: (دنیا نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست جمع کروائی ہے، اس سے قبل سیشن کورٹ نے شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد

ضمانت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، آصف زرداری کے خلاف بیان پر مقدمہ درج کیا گیا جو متاثرہ فریق کی جانب سے کمپلینٹ پر نہیں بلکہ کسی اور شخص کی شکایت پر درج کیا گیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ جیل میں ہوں اب مزید کسی تفتیش کے لیے پولیس کو میری ضرورت نہیں، ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر تیار ہوں، عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:مری پولیس کی استدعا مسترد، عدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 فروری کو ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں