وزیر اعظم نے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کو ترقی دینے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی ہے۔

گریڈ 1 سے 5 تک کے ملازمین کو 2، 2 گریڈ ترقی دی جائے گی جبکہ گریڈ 6 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کا ایک گریڈ بڑھایا جائے گا، تمام وفاقی محکموں کے ملازمین کو ترقی دی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ کسی محکمے کو اپ گریڈیشن نہ دینے سے حق تلفی ہوگی، کیسز عدالت میں چلے جائیں گے۔

تمام وفاقی محکموں کے ملازمین کے سورس اسٹریکچر ایک جیسے ہوں گے، وزیر اعظم کے سیکرٹری نے منظوری کے بعد سمری سیکرٹری خزانہ کو ارسال کر دی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں