ضمنی الیکشن: شیخ رشید کے این اے 62 راولپنڈی سے کاغذات نامزدگی منظور

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے این اے 62 راولپنڈی سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

شیخ راشد شفیق کی جانب سے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے، ریٹرننگ افسر نوشین اسرار نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کو جیل حکام نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ریٹرنگ افسر کے سامنے پیش نہیں کیا گیا، جب کہ شیخ رشید کی جانب سے نمائندہ سکروٹنی کے عمل میں شریک ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید پر وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے: راشد شفیق

ریٹرننگ افسر نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو سکروٹنی عمل میں شامل ہونے کیلئے طلب کیا تھا، جیل حکام نے انہیں پیش نہیں کیا تاہم ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، کسی مخالف امیدوار یا شہری نے کاغذات نامزدگی کو چیلنج نہیں کیا۔

بتایا گیا ہے کہ جیل حکام نے شیخ رشید کی عدم پیشی سے متعلق ریٹرننگ آفیسر کو آگاہ کر دیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں