وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

اسلام آباد : (دنیا نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج شام ہوگا، اجلاس میں کابینہ ملک میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن اور توشہ خانہ پر قانون سازی سمیت 5 نکاتی ایجنڈےپرغور کرے گی۔

ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں معاشی اور سیاسی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا جبکہ پاورڈویژن حالیہ طویل بجلی بریک ڈاؤن پراپنی رپورٹ پیش کرے گی ، توشہ خانہ پر بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی جائےگی۔

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی جبکہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم فنڈ ) پروگرام سے متعلق اب تک کی پیشرفت کاجائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے انجکشن کی قیمت مقرر کرنے کی بھی منظوری دی جائے گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں