آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے سیلز ٹیکس بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ کے حکام نے آئی ایم ایف کو میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی (ایم ای ایف پی) کا مسودہ بھجوا دیا، آئی ایم ایف اس پر کل تک وزارت خزانہ کو دوبارہ جواب دے گا۔

 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وزارت خزانہ کی جانب سے بھیجے گئے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی )ایم ای ایف پی( مسودے کا ریویو لے کر واپس بھیجے گا، حکومت نے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے سیلز ٹیکس بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جو مختلف کیٹگریز میں بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری،بجلی صارفین سے فیول چارجز وصولی کی منظوری

وزارت خزانہ نے بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے اہم پیش رفت ہونے کا قوی امکان ہے، 170 ارب روپے کے منی بجٹ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ بھی جلد کر لیا جائے گا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منی بجٹ کے خدوخال اور آرڈیننس پر بات چیت ہو گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں