ملک میں فیول سپلائی میں رکاوٹ کی اطلاعات درست نہیں: پٹرولیم ڈویژن

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پٹرولیم ڈویژن نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے ذخیرے کی صورتحال پر وضاحت جاری کر دی۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اوسطاً 21 دن کے پٹرول اور 36 دنوں کے ڈیزل کا سٹاک موجود ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں 4 لاکھ 17 ہزار میٹرک ٹن پٹرول موجود ہے اور ڈیزل کے 5 لاکھ ٹن سے زائد کا سٹاک ہے۔

پٹرولیم ڈویژن نے ملک میں فیول سپلائی چین میں خلل یا رکاوٹ کی اطلاعات کو مسترد کیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں