وزیراعظم نے گلگت بلتستان حکومت کی مدد کی درخواست تسلیم کرلی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان حکومت کی مدد کی درخواست تسلیم کرتے ہوئے سال 2023ء میں جی بی کیلئے 2.50 بلین روپے مختص کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبے کی ضرورت کو فوری پورا کرنے کی ہدایت کی اور مارچ اپریل کیلئے ‏26,666 میٹرک ٹن گندم کے فوری اجراء کا بھی حکم دیا ہے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قیمتوں کی درستگی کیلئے جامع منصوبہ بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبہ 10 روز میں ای سی سی کو بھجوایا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں