حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر حارث رؤف کو اسلام آباد پولیس کا اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے قومی کرکٹر کو اعزازی رینک لگائے، اعزاز پا کر حارث رؤف خوش دکھائی دے رہے تھے۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) March 28, 2023
یاد رہے اس سے قبل کوئٹہ پولیس نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو اعزازی رینک سے نوازا تھا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا۔