لاڑکانہ: بلوچستان پولیس کی موبائل الٹ گئی، 1 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) مری چوک کے قریب بلوچستان پولیس کی موبائل الٹ گئی جس سے ایک اہلکار جان کی بازی ہار گیا اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ پولیس موبائل کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، ڈیرہ اللہ یار ضلع کے تھانے جھٹ پٹ کے اہلکار سرکاری کام سے کراچی جا رہے تھے جب یہ حادثہ رونما ہوا۔

جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت عبدالحئی کھوسو کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں میں اہلکار محمد علی بھنگر، نوید مری اور وقارعلی شامل ہیں۔

پولیس نے جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں