کراچی : شیر شاہ کے قریب مسافر بس سے خاتون کی لاش برآمد

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے شیر شاہ کے قریب مسافر بس سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ خاتون بس میں سوار ہو کر حب چوکی کی طرف جا رہی تھی اور سفر کے دوران اچانک سیٹ سے گر گئی جس کے نتیجے میں اس کا انتقال ہو گیا۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ خاتون کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں