شاہین کی تباہ کن باؤلنگ، ایک اور فتح ناٹنگھم شائر کی جھولی میں ڈال دی

لندن: (ویب ڈیسک) شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن باؤلنگ سے ایک اور فتح ناٹنگھم شائر کی جھولی میں ڈال دی۔

پیسر شاہین شاہ آفریدی نے برمنگھم بیئرز کے خلاف ٹی 20 بلاسٹ میچ میں 3 اہم وکٹیں اڑائیں، جس میں حریف کپتان معین علی بھی شامل تھے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے گزشتہ میچ میں ووسٹرشائر کے خلاف 45 رنز کے عوض صرف ایک وکٹ لی تھی تاہم 11 بالز پر 29 رنز سکور کرکے اپنا اعتماد بحال کیا، اس میں 4 چھکے بھی شامل تھے، اسی اعتماد کی وجہ سے برمنگھم بیئر کے خلاف انہوں نے شاندار باؤلنگ کی۔

ان کا پہلا شکار معین عللی بنے جنہوں نے آف سائیڈ کی جانب گیند کو اچھالا اور کیلوین ہیریسن کا کیچ بن گئے، 2 بالز بعد انہوں نے الیکس ڈیویس کو بھی میدان بدر کردیا۔

دوسرے سپیل میں انہوں نے ایڈ برنارڈ کو آؤٹ کیا، اس بار شاہین آفریدی نے 39 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں اور ٹیم کو 11 رنز کی فتح سے ہمکنار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں