زمین کے حقوق محدود کرنے کا بل، برازیل میں قبائلی افراد سڑکوں پر نکل آئے

ساؤپاؤلو: (دنیا نیوز) برازیل میں زمین کے حقوق کو محدود کرنے والے بل کے خلاف قبائلی افراد سڑکوں پر نکل آئے، ساؤپاؤلو میں 16 مقامی کمیونٹیز کے ہزاروں ارکان نے بل کے خلاف مارچ کیا۔

برازیل میں قبائلی علاقوں میں مقامی افراد کی زمینوں پر قبضے کو محدود کرنے کا بل سینٹ میں زیر بحث ہے جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے زیر قبضہ زمین ہماری آئینی ملکیت ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حکومت ان علاقوں میں کان کنی اور دیگر منصوبوں کا بنیادی ڈھانچہ تیار کر رہی ہے جبکہ قبائلی زمینوں کو تسلیم کرنے کا معاملہ بھی برازیل کی سپریم کورٹ میں زیر غور ہے۔

برازیل میں تقریباً 300 مختلف گروہ 730 خطوں پر رہتے ہیں جنہیں وہ آبائی زمین سمجھتے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں