آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر دیں، امید ہے رواں ماہ معاہدہ ہو جائیگا، شہباز شریف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں، امید ہے رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ حتمی معاہدہ ہو جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت دوست ممالک کی مدد کے ذریعے معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے بیان گمراہ کن ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سنگین بدعنوانی اور غیر قانونی لین دین کے الزامات کا سامنا ہے، قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ مستقبل میں بائیو گیس، شمسی توانائی اور پن بجلی کے شعبوں میں تجارت اور باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں