افغانستان اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے کل کھیلا جائے گا

ہمبنٹوٹا : ( ویب ڈیسک ) افغانستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 7 جون ( کل ) کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، افغانستان نے پہلے میچ میں میزبان آئی لینڈرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو نہ صرف 132 رنز سے شکست دی بلکہ سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

سری لنکن ٹیم کو داسن شاناکا لیڈ کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شہیدی کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں