سپریم کورٹ نے جڑانوالہ واقعہ کیس ڈی لسٹ کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے جڑانوالہ واقعہ کیس ڈی لسٹ کر دیا۔

جڑانوالہ واقعہ کے درخواست گزار سیموئیل پیارے نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ آفس نے پہلے بتایا آپ کا کیس کل سماعت کیلئے مقرر ہے، سپریم کورٹ نے دوبارہ واقعہ سے متعلق ایچ آر سیل کو رپورٹ موصول نہ ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔

درخواست گزار سیموئل پیارے کے مطابق سپریم کورٹ دفتر نے آگاہ کیا رپورٹ موصول نہ ہونے کے سبب کل سماعت نہیں ہو سکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں