اجنبی شخص کی دریا میں ڈوبتی بچی کو بچاتے ہوئے ویڈیو وائرل
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں اجنبی شخص نے ڈوبتی ہوئی بچی کو دیکھ کر فوری طور پر دریا میں چھلانگ لگا کر اسے موت کے منہ سے بچاتے ہوئے انسانی ہمدردی کا ثبوت پیش کر دیا۔
چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر چنگ گیان کے درمیان سے ایک دریا گزرتا ہے جو اس وقت بھی بہاؤ میں تھا۔
یہ واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا ہے جس میں اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ سات سالہ بچی آخر دریا میں کیسے گری اور جب اسے دیکھا گیا کہ تو وہ بہت دور پہنچ چکی تھی، سب سے تشویشناک بات یہ تھی کہ بچی کا سر ڈوب رہا تھا اور اس کے صرف بال دکھائی دے رہے تھے۔
یہ منظر دیکھ کر لوگوں کی چیخیں نکل گئیں اور وہ بچی کی جان بچانے کیلئے مدد کو پکار رہے تھے۔
یہی وجہ ہے کہ اس شخص نے فوری طور پر دریا میں کود کر تیزی سے تیرنا شروع کر دیا اور دور موجود بچی کی جانب بڑھا اور اسے گرفت میں لے کر دوبارہ کنارے تک لے آیا، خوش قسمتی سے بچی زندہ تھی جو فوری طور پر اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی، اس بچی کے پاس سکول بیگ بھی تھا۔