سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ کرے گا۔

قبل ازیں سابق سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بننے والے بینچ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیا ہے؟
پی ڈی ایم دور حکومت میں یہ بل دونوں ایوانوں سے پاس کیا گیا تھا جس کے تحت چیف جسٹس کا ازخود نوٹس کا اختیار محدود کر دیا گیا تھا۔

بل کے مطابق نئے بینچوں کی تشکیل اور از خود نوٹس کا فیصلہ ایک کمیٹی کرے گی جس میں چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججز شامل ہوں گے۔

نئی قانون سازی کے تحت نواز شریف کو از خود نوٹس پر ملی سزا پر اپیل کا حق مل گیا جبکہ یوسف رضا گیلانی، جہانگیر ترین سمیت دیگر فریق بھی فیصلوں کو چیلنج کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں