شاہ کوٹ پولیس کی کارروائی ، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

شاہ کوٹ: (دنیانیوز) تھانہ سٹی شاہ کوٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی میں مختلف وارداتوں میں چھینی گئی لاکھوں روپے کی نقدی اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عمر عرف عمری اور اسامہ شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سے مختلف اضلاع میں  ڈکیتی سمیت 12 وارداتوں کا سراغ ملا ہے جس کیلئے پولیس کی جانب سے  مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

ترجمان پولیس کاکہنا ہے کہ پولیس ٹیم نے ڈکیت گینگ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیزنے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او آصف بھٹی اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دی ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں