روپے کی قدر بحال ہونے لگی، ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر کی قیمت میں کمی ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک روپے 10 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 292 روپے 78 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کی کمی کے ساتھ 295 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں