کیپٹن (ر) صفدر پولیس سے جھگڑے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے دو کیسز سے بری

لاہور: (ّدنیا نیوز) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مریم نواز کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر پولیس سے لڑائی جھگڑے اور کار سرکار مداخلت کیس میں عدالت نے کیپٹن صفدر کو بری کر دیا۔

عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کی دو کیسز میں بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے، جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے محفوظ کیسز کا فیصلہ سنایا۔

کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ اور ہارون بھٹہ پیش ہوئے، تھانہ اسلام پورہ میں کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں