عارف والا: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق

عارفوالا: (دنیا نیوز) نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ پاکپتن روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں مزدور پول سیدھا کررہے تھے کہ اچانک پول بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس ، ریسکیو اور واپڈا کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق مزدوروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے ہمیں پول کا کام کرنے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی، پولیس نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کو حراست میں لے لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں