الیکشن کی تاریخ کا اعلان: ایم کیو ایم کا رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ

کراچی: (دنیا نیوز) جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی سمیت شہری علاقوں میں ورکرز کنونشنز، رابطہ مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ورکرز کنونشنز کے اختتام پرایم کیوایم کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان متوقع ہے، کراچی کے تمام ٹاؤنز میں سے بیشتر میں ایم کیو ایم ورکرز اجلاس کا انعقاد کرچکی ہے۔

ایم کیو ایم قومی و صوبائی اسمبلی کی مزید نشستوں پر اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان آئندہ ماہ کے دوسرے عشرے میں کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں