تمام مشاورت مکمل، ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا

لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل بروز جمعہ کو کیا جائے گا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق سکواڈ کے حوالے سے تمام مشاورت مکمل کرلی گئی ہے قومی ٹیم کا حتمی اعلان کل صبح 11 بجکر 15 منٹ پر چیف سلیکٹر انضمام الحق پریس کانفرنس کے دوران کریں گے، سکواڈ کا آج اعلان ہونا تھا مگر کچھ وجوہات اور حتمی مشاورت کی وجہ سے نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے 27 ستمبر کو بھارت کیلئے اُڑان بھرے گی، قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف شیڈول ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کا دستہ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا، 3 کھلاڑی بطور ریزرو ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے ، ریزرو کھلاڑی میچ کے دن سٹیڈیم کی بجائے ہو ٹل میں ہی رہیں گے۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں