کوٹ مومن: ٹائر پھٹنے سے مسافر بس الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

کوٹ مومن: (دنیا نیوز) مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ کوٹ مومن کے قریب موٹروے ایم ٹو پر پیش آیا جہاں نجی کمپنی کی مسافر بس ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں اور شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں