رواں مالی سال: جولائی تا اگست 3 ارب 20 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا، رپورٹ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اگست کے دوران 3 ارب 20 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

دستاویز کے مطابق اگست کے دوران 31 کروڑ 61 لاکھ ڈالر، ماہ جولائی کے دوران 2 ارب 89 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ملا، اگست 2023ء میں 14 کروڑ 27 لاکھ ڈالر سے زائد کثیرالجہتی معاہدوں جبکہ 10 کروڑ 73 لاکھ ڈالر سے زائد کے دوطرفہ معاہدوں کے تحت قرض ملا۔

اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق دوطرفہ معاہدوں کے تحت سعودی عرب سے ادھار تیل سہولت کی مد میں 10 کروڑ ڈالر ملے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران بیرونی قرضوں کا تخمینہ 17 ارب 61 کروڑ ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے، رواں مالی سال کمرشل بانڈز کے اجرا کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں