اے ٹی پی زوہائی ٹینس چیمپئن شپ : کیرن خچانوف نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بیجنگ : (ویب ڈیسک ) روسی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کیرن خچانوف نے جاپان کے ٹینس کھلاڑی یوشی ہیتو نیشیوکاکو شکست دے کر اے ٹی پی زوہائی ٹینس چیمپئن شپ جیت لی ۔

اے ٹی پی زوہائی ٹینس چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ چین کے صوبے گوانگ ڈانگ کے شہر زوہائی میں جاری ہیں۔

گزشتہ روز مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں روسی کیرن خچانوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جاپان کے یوشی ہیتو نیشیوکا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(2-7) اور1-6 سے مات دے کر چیمپئن شپ جیت لی ۔

انجری مسائل کے باعث عدم موجودگی کے نتیجے میں کیرن خچانوف رواں سال میں فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد سے اپنا دوسرا ٹورنامنٹ کھیل رہے تھے۔

27 سالہ کیرن خچانوف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جاپان کے یوشی ہیتو نیشیوکا کو ہرا کر نہ صرف مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ 2018 کے بعد کوئی اے ٹی پی ٹائٹل جیتا ہے، یوں اس فتح کے بعد کیرن خچانوف کے کیریئر ٹائٹلز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں