کوئی خوابوں کا شہزادہ ہے نہ ابھی شادی کا سوچ رہی ہوں: سحر خان

لاہور: (فہیم حیدر) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سحر خان نے انکشاف کیا ہے کہ نہ ان کے خوابوں کا کوئی شہزادہ ہے اور نہ وہ ابھی شادی کا سوچ رہی ہیں۔

ڈرامہ سیریل "فیری ٹیل" میں جاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر خان نے دنیا نیوز کے مقبول ترین پروگرام "مذاق رات" میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اداکاری، کیریئر اور شادی سے متعلق گفتگو کی۔

دوران شو میزبان عمران اشرف کی جانب سے شادی کا سوال پوچھے جانے پر سحر خان نے فوراً جواب دیا کہ "ابھی" ابھی کہاں، میرے پاس اس وقت سوچنے کو اور بہت کچھ ہے اس لیے میں شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہی۔

سحر خان نے کہا کہ مجھے لمبے قد کے لڑکے زیادہ اچھے لگتے ہیں اور میرے خوابوں کے شہزادے کی ایک خوبی یہ بھی ہو کہ وہ اپنی فیملی سے محبت کرتا ہو۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر لڑکا اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کی عزت کرتا ہوگا تو لازماً وہ اپنی ہونے والی لائف پارٹنر کو بھی اتنی ہی عزت دے گا۔

اداکارہ کا رشتے سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ کسی بھی لڑکے کا لڑکی کو اپنے رشتے کیلئے گھر والوں کو تب شامل کرنا چاہیے جب وہ دونوں آپس میں رشتے کیلئے خود مطمئن ہوں۔

سحر خان نے بتایا کہ میں پہلے غیر مرئی "جن" وغیرہ والی چیزوں کو زیادہ سیریس نہیں لیتی تھی پھر میرے ساتھ ایک واقعہ ہوا جس کے بعد میں اب ڈر بھی گئی ہوں اور ان کو سیریس بھی لینا شروع کر دیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں