سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 87 پوائنٹس اضافے کیساتھ 46 ہزار 365 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 46 ہزار 278 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 5 ارب 58 کروڑ 2 لاکھ 71 ہزار 328 روپے مالیت کے 9 کروڑ 19 لاکھ 39 ہزار 3 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں