چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تقرری کے منتظر 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنادیا

لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا بڑا فیصلہ، تقرری کے منتظر 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنا دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد سیشن ججز کو او ایس ڈی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، تقرری کے منتظر 24 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اپنے متعلقہ اضلاع میں 29 ستمبر سے بطور او ایس ڈی تعینات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: چینی کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر سماعت کیلئے 2 رکنی سپیشل بینچ تشکیل

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ابرہیم اصغر، خالد ارشد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ذوالفقار لون، تنویر احمد شیخ کو بھی او ایس ڈی کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد اسلام ،عبد الرحیم کو بھی او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا، چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خالد بشیر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں