درفشاں کا گلابی ساڑھی میں حسن کے جلوے بکھیرنا مداحوں کو بھا گیا
لاہور: (ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ در فشاں نے دلکش گلابی ساڑھی میں تصاویر جاری کر کے اپنے مداحوں اور فیشن کے متوالوں کی نیندیں اڑا دیں۔
کئی پاکستانی ڈراموں میں جاندار اداکاری کے جوہردکھانے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں انکا حسن آسمان سے باتیں کرتا معلوم ہو رہا ہے۔
مذکورہ تصاویر میں درفشاں نے گلابی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہلکا میک اپ اور آڑی مانگ پر کھلے بال اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہے ہیں۔
درفشاں ان تصاویر میں دلفریب پوز دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین اور فیشن کے متوالوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے تعریفوں پر مبنی کمنٹس کا تانتا بندھا ہوا ہے۔