انتخابات میں تاخیر سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار، الیکشن کمیشن کا پیمرا سے رجوع کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں تاخیر سے متعلق خبروں کو بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن قراردے دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا کے حلقوں میں انتخابات میں تاخیر کی خبریں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، انتخابات میں تاخیر سے متعلق خبروں کی پرزور تردید کرتے ہیں، انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بالکل جھوٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی اشاعت کل کرے گا

ترجمان نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایسی گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں کی ریکارڈنگ منگوا لی ہے۔

 ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں استعمال کیلئے حتمی تجدید شدہ انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے، مختلف اضلاع میں انتخابی فہرستوں کی ترسیل بھی شروع کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں