امریکا میں سکھ شہریوں کا قتل سنجیدہ معاملہ، تحقیقات کی جائیں گی: جان کربی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے بھارت کی جانب سے امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ سکھ رہنماؤں کے قتل کی بھارتی سازش پر تشویش ہے، امریکی سرزمین پر سکھ شہریوں کا قتل عام سنجیدہ معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے سکھ رہنما کو قتل کرنے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب کر دیا

جان کربی نے مزید کہا ہے کہ بھارت کی ناکام سازش اور ہدایت کی تحقیقات جاری ہے، بھارتی حکومت اور را نکھل گپتا سے مل کر خالصتان سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنا چاہتی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں